Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول کی قیمت میں پھر اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد.. حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے اور ہائی ا سپیڈ ڈیزل 2 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے فی لٹر اضا فہ متوقع ہے۔ اوگرا نے سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ۔واضح رہے گزشتہ ماہ بھی پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

 

شیئر: