Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلاق ثلاثہ کا معاملہ آئینی بنچ کے حوالے

نئی دہلی...سپریم کورٹ نے طلاق ثلاثہ کا معاملہ 5رکنی آئینی بنچ کے حوالے کر دیا ۔ جمعرات کو معاملے سے متعلق درجنوں پٹیشنز پر سماعت کے بعد چیف جسٹس جے ایس کھیہرنے کہا کہ 5رکنی آئینی بنچ تشکیل دےدی جو 11مئی سے سالانہ تعطیلا ت کے دوران اس معاملہ کی سماعت کرے گی۔ آئینی بنچ سے کہا گیا ہے کہ وہ طلاق ثلاثہ کے معاملے میں یکم جولائی تک سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنا دے۔ انہو ںنے یہ بھی کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے لیکن درخواست گزارو ں کے مفادات اور ان کے آئینی حقوق کے پیش نظر نیک نیتی کے ساتھ یہ معاملہ طے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پاس طلاق ثلاثہ کےخلاف جو درخواستیں جمع ہیں ا نہیں ایک جگہ کر کے انکی سماعت کی جا رہی ہے ۔ قبل ازیں آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اگر ان پر سماعت کی گئی تو یہ مذہبی عقیدے کےخلاف ہو گا۔

 

شیئر: