Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ ہفتے کاروباری مراکز میں 10 ارب ریال کی خریداری

اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 17 فیصد کم خرچ کیے گئے( فوٹو العربیہ)
سعودی سینٹرل بینک ساما نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 11 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کاروباری مراکز میں 10 ارب ریال خرچ کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل چار دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے مقابلے میں 17 فیصد خرچ کم کیا گیا۔  
الاقتصادیہ کے مطابق ساما کا کہنا ہے کہ صارفین نے 11 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 10 ارب ریال خرچ کیے جبکہ اس سے پہلے والے ہفتے کے دوران 12.06 ارب ریال خرچ کیے تھے۔ 2.05 ارب ریال کم خرچ کیے گئے۔ 
ساما نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایاکہ چار دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے مقابلے میں گزشتہ ہفتے کے دوران شعبہ تعلیم کے سوا دیگر تمام شعبوں کی کارکردگی متاثرہوئی۔ تعلیم کے شعبے میں 164 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔ ستمبر کے بعد سے سب سے زیادہ گزشتہ ہفتے 216.3 ملین ریال تعلیم پر خرچ  ہوئے۔  
ہوٹل کا شعبہ سب سے کم اخراجات والے شعبوں میں سرِ فہرست رہا۔ 195.2 ملین ریال خرچ کیے گئے۔ 41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ خرچ کھانے پینے کی اشیا پر کیا گیا۔ 1.46 ارب ریال کھانے پینے پر خرچ کیے گئے۔ اس کے بعد دوسرا نمبر ریستورانوں اور قہوہ خانوں کا رہا جن پر 1.38 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ تناسب 13.8 فیصد پایا گیا۔  
گزشتہ ہفتے اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں خرچ کرنے والے شہروں میں ریاض سرِ فہرست رہا۔ جہاں 3.2 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ تناسب 13.4 فیصد رہا۔ ریاض کے بعد جدہ کا نمبر رہا جہاں 1.55 ارب ریال خرچ کیے گئے۔ 538.5 ملین ریال سے دمام تیسرے نمبر پر رہا۔  

شیئر: