Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، مدینہ اور دبئی سے لاہور آنے جانے والی پروازوں کا شیڈول تبدیل

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ’16 دسمبر کو لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 9739 اب اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہو گی‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے لاہور میں شدید دھند کے باعث پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے روانہ ہونے والی اور لاہور آنے والی بعض پروازیں اب اسلام آباد سے آپریٹ ہوں گی۔
’بدھ کو مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 9716 اب مدینہ سے اسلام آباد پہنچے گی۔‘
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’16 دسمبر کو لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 9743 اب اسلام آباد ایئرپورٹ سے مدینہ کے لیے روانہ ہو گی۔‘
’سولہ دسمبر کو جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 9712 اب اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی۔‘
پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ’16 دسمبر کو لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 9739 اب اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہو گی۔‘
’سولہ دسمبر کو لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 203 اسلام آباد سے دبئی روانہ ہو گی۔‘
ترجمان بی آئی اے کے مطابق 16 دسمبر کو دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 234 دبئی سے اسلام آباد پہنچے گی۔

شیئر: