Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعا میں عسکری ٹھکانوں پر حملے، مارب میں حوثیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ

عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ صنعا میں قانونی طور پر جائزعسکری ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں جبکہ جنوبی مارب کے محاذ پرحوثیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ کردیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’عوام سے مسلسل اپیل کی جارہی ہے کہ  کسی مبینہ ٹھکانے کے قریب جائیں اور نہ وہاں جمع ہوں‘۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ’ صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر کیے جانے والے حملے بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی ضوابط کے مطابق ہیں‘۔
علاوہ ازیں عاجل ویب کے مطابق سعودی عرب کے پاس حوثیوں کے حملوں سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو تحفظ فراہم کرنے والے زمینی، سمندری اور فضائی وسائل موجود ہیں۔
حوثی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے مملکت کی سرحدوں میں موجود شہریوں کی سلامتی کو خطرات لاحق کر رہے ہیں بلکہ عالمی تجارت اور سمندری جہاز رانی کوبھی خطرات سے دوچارکر رہے ہیں۔
سعودی عرب کے پاس پیٹریاٹ دفاعی نظام اورسکائی گارڈ سسٹم موجود ہے۔ سکائی گارڈ سسٹم حملہ آور ڈرونز کا سراغ لگانے میں بے حد موثر ہے۔
مملکت کے پاس فضا سے فضا میں مارکرنے والے میزائل بھی ہیں جو حملہ آور ڈرونز اور میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردیتے ہیں۔

 

 

شیئر: