سروے میں 10 زمروں پر مشتمل اشیا اور خدمات کو شامل کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ شماریات نے نومبر 2021 کے دوران مملکت میں سب سے زیادہ مہنگی اور سستی اشیا اور خدمات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے ۔ سروے میں اشیائے خورونوش کے علاوہ طبی خدمات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات نے 10 زمروں پر مشتمل اشیا اور خدمات کو اپنی رپورٹ میں شامل کیا ہے۔ ان میں کھانے پینے کی چیزیں ، تمباکو ، ملبوسات ، تعمیراتی سامان ، صفائی میں کام آنے والی اشیا ، صحت ، ٹرانسپورٹ کے نجی آلات کی اصلاح و مرمت چارہ جات ، زندہ جانوروں ، ہوٹلوں ، فرنشڈ اپارٹمنٹس اور مختلف قسم کی نجی اشیا و خدمات فہرست میں مذکور ہیں۔
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ نومبر کے مہینے میں مقامی تورئی ، کھیرا، تازہ لسی ، انگور، کھانے کا تیل والا اور تازہ کھجوریں کھانے کی اشیا میں سب سے زیادہ مہنگی رہیں جبکہ مصری کینو ، انڈین الائچی ، امریکن الائچی ، درآمدی ٹماٹر اور انڈین انار کے نرخ سب سے کم رہے۔
تقریبات ، شادی بیاہ ، پیمپرز ، فرنشڈ فلیٹ ، ہوٹلوں میں رہائش اور دانتوں کے ڈاکٹروں کی معائنہ فیس کے نرخ بڑھے ہوئے پائے گئے جبکہ ٹائیڈ ، شامی عقال، فیری، گاڑی مکینک کی فیس ، مردوں اور بچوں کی حجامت کی فیس میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔