Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جج سے ’تلخ کلامی‘ پر ایم کیو ایم رہنما کی ضمانت منسوخ، جیل منتقل

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف میڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم رہنما اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل گلفراز خٹک کی ضمانت منسوخ کر دی۔
سنیچر کو دوران سماعت جج اور ملزم گلفراز خٹک کے درمیان گواہ کے بیان پر جرح کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
واضح رہے کہ گلفراز خٹک میڈیا ہاوسز پر حملے کے کیس میں ملزم ہیں اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات ہیں۔
مبینہ طور پر جج سے بدتمیزی کرنے پر عدالت نے گلفراز خٹک کی ضمانت منسوخ کر دی۔
عدالت نے ملزم گلفراز خٹک کی بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقرر کے مقدمے میں ضمانت منسوخ کی ہے۔
ضمانت کی منسوخی کے بعد بوٹ بیسن پولیس نے ایم کیوایم رہنما کو عدالت سے گرفتار کر لیا۔
عدالت نے پولیس کو گلفراز خٹک کو جیل منتقل کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

شیئر: