Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کو سہولت فراہم کرنے پر غیر ملکی گرفتار

’غیر قانونی افراد کو کسی قسم کی سہولت فراہم کرنے پر 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میں روڈ سیکیورٹی فوس نے نائجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک تارک کو گرفتار کیا ہے جس کی گاڑی میں 6 درانداز سوار تھے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ڈرائیور پر غیر قانونی افراد کو سہولت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو طائف کمشنری کی حدود میں ہائی وے پر گرفتار کیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’جو کوئی غیر قانونی افراد کو کسی قسم کی سہولت فراہم کرے گا تو اسے 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
’علاوہ ازیں جرم ثابت ہونے پر اس کی تشہیر ہوگی اور سہولت کی فراہمی میں جو چیز استعمال کی گئی اسے ضبط کیا جائے گا‘۔
’خواہ یہ سہولت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے میں گاڑی کی شکل میں ہو یا رہائش فراہم کرنے کی صورت میں مکان ہو‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار نائجیرین ڈرائیور کےساتھ 6 ایتھوپین افراد گرفتار ہوئے ہیں جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے آئے تھے‘۔

شیئر: