Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم : اجتماعی لڑائی میں شریک چار سعودی گرفتار

لڑائی کی وڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ ہوگئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
قصیم ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے اجتماعی لڑائی میں شریک چار سعودی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں اجتماعی لڑائی کے مناظر دکھائے گئے تھے۔
پولیس ٹیموں نے لڑائی میں ملوث افراد کی شناخت مخصوص ادارے کے توسط سے کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔ 
ملزمان کے خلاف عوامی مقام پرلڑائی جھگڑا کرنے کا مقدمہ دائر کرکے انہیں پراسیکیوشن کے ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد کیس عدالت میں بھیجا جائے گا۔

شیئر: