Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیجی حدید کی ماں کو ہراساں نہیں کیا، گلوکار زین ملک

جج نے زین ملک کو ہر شق پر90 دن کی غیرمشروط سزا سنائی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
معروف گلوکار  زین ملک پر کچھ الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کے خلاف انہوں نے ابھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔ 
اے پی نیوز ایجنسی کے مطابق الزامات میں انہوں نے اپنی گرل فرینڈ 26 سالہ سپر ماڈل گیگی حدید اور ان کی ریئلٹی ٹی وی سٹار ماں یولاندا حدید کو 29 ستمبر کو  فلاڈیلفیا کے باہر ان کے خاندانی گھر میں ہونے والی گرما گرمی کے دوران ہراساں کیا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق سابق ون ڈائریکشن گلوکار پر یولاندا حدید کو پکڑنے اور اسے ڈریسر کے خلاف دھکا دینے کا الزام تھا۔
زین ملک پر یولیندا حدید کو گالی  دینے کا بھی الزام ہے، دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اسے اپنی بیٹی سے دور رہنے کو کہا۔
عدالت  میں دائر کیے گئے کیس کی دستاویزات کے مطابق 28 سالہ زین ملک نے گیگی حدید سے یہ بھی کہا کہ میرے گھر میں اپنی ماں کے خلاف اپنے  پارٹنر  کا دفاع کریں۔
دستاویزات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس نے ایک شخص سے لڑنے کی بھی کوشش کی جس کی شناخت سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کی گئی جو اس وقت گھر پر ہی موجود تھا۔
ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق بدھ کے روز درخواست دائر کی  گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زین ملک جرم تسلیم کرنے سے تو انکار کرتے ہیں لیکن سزا کو قبول کرتے ہیں۔

یہ  سارا معاملہ  نجی نوعیت کا  تھا جب کہ یہ میڈیا پرآ گیا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

بکس کاونٹی  کے جج نے زین ملک کو ہر شق پر90 دن کی غیرمشروط سزا سنائی ہے جو تقریباً ایک سال بنتی ہے۔ اس کےعلاو ہ انہیں اپنے غصے پر قابو پانے کی تربیت حاصل کرنے کا بھی کہا ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ زین ملک اپنی پارٹنر گیگی حدید کی ماں یولیندا حدید یا اس شخص سے کوئی رابطہ نہ کریں اور اگر زین ملک ان شرائط  پرپورا اترتے ہیں تو غیر مشروط سزا چھ ماہ تک محدود  کی جا سکتی ہے۔
زین ملک نے شکایت کی ہے کہ یہ سارا معاملہ نجی نوعیت کا  تھا جب کہ یہ میڈیا پرآ گیا ہے۔
 

شیئر: