Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرستان میں ہائی ویلیو دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی... جنوبی وزیرستان کی سرحد کے قریب جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کا دہشت گرد محمود الحسن اپنے ساتھی سمیت مارا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنڈولہ کے قریب سرچ آپریشن کیا، ہائی ویلیو دہشت گرد محمودالحسن عرف خواجہ مدنی مارا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ایف سی بلوچستان نے تلی اور سبی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ، اینٹی ٹینک اور بارودی سرنگوں سمیت 10 کلو سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ پاک فوج نے 22 فروری کو ملک گیر آیشن رد الفسادکا آغاز کیا تھا۔
 

 

شیئر: