Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 تبوک میں پیر کو برفباری کا امکان

مکہ ، مدینہ منورہ اور دیگر ریجنز میں بارش کا امکان ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
 موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیرکو تبوک کے الوز پہاڑ پر برفباری ہوگی۔ تبوک مملکت کے شمال میں واقع ہے۔  
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے قومی مرکز کے تجزیہ نگار عقیل القعیل نے کہا کہ اس کا قوی امکان ہے کہ کل پیر کو تبوک کے جبل اللوز پر برفباری ہو۔
 موسمیات کے قومی مرکز نے امکان ظاہر کیاہے کہ پیر کو مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، ریاض ، قصیم ، حائل اور حدود شمالیہ کے مشرقی مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
 بارش کا سلسلہ مشرقی ریجن کے شمالی علاقہ جات تک پھیل جائے گا جبکہ گرد آلود تیز ہواوں کی وجہ سے ریاض اور الشرقیہ ریجنوں میں حدِ نظر محدود ہو جائے گی۔  

شیئر: