Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے متعدد علاقوں میں سردی کی لہر

بعض علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلیں گی(فوٹو،ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ منگل سے جمعرات تک مملکت کے بیشترعلاقوں  میں سردی کی شدت میں اصافے کا قوی امکان ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ تبوک ، حدود شمالیہ ، الجوف اور حائل ریجنز میں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک گرے گا۔
مذکورہ علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ سے صفرتک پہنچنے کی توقع ہے۔ ممکن ہے درجہ حرارت منفی ہوجائے اور مذکورہ مقامات برفباری کی لپیٹ میں آجائیں۔

تبوک ، الجوف اور حدود الشمالیہ میں درجہ حرارت منفی ہونے کا امکان ہے (فوٹو، ٹوئٹر)

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ قصیم الشرقیہ اورالریاض ریجنزمنگل سے جمعرات تک سرد لہر کے حصار میں ہونگے۔ یہاں کم از کم درجہ حرارت 3 سے 8 سینٹی گریڈ کے درمیان ہوگا۔
موسمیات کا کہنا ہے کہ تبوک ،ٓ الجوف ، حدودشمالیہ اور حائل ریجنز میں گرد آلود تیز ہوائیں 50 کلومیٹرفی گھنٹے کے رفتار سے چلیں گی۔
القصیم ، الشرقیہ اور الریاض بھی منگل اوربدھ کو تیز ہواوں سے متاثر ہوں گے۔ ممکن ہے گرد آلود ہواوں کی وجہ سے حد نگاہ بھی محدود ہوجائے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جدہ اور رابغ میں تیز ہواوں کا اثر سمندر پربھی پڑے گا ، لہریں ڈھائی میٹرتک بلند ہوں گی

شیئر: