نیویارک۔۔۔۔۔۔انسان کا وزن ایک مرتبہ بڑھ جائے تو اسے کم کرنا مشکل ہوجاتا ہے تاہم اگر آپ اپنی خوراک کا خیال رکھیں تو نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ کمر بھی پتلی کرسکتے ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ بعض خوراک کام نہیں کرتیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ بڑھ جانے کے بعد وزن کم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔اگر آپ وزن کم کرنے کے پیچھے سائنس سمجھ سکتے ہیں تو آپ کو یہ علم ہوگا کہ کئی ہارمونز کاوزن کم کرنے سے تعلق ہوتا ہے اور ہارمون کی سطح میں تبدیلی ہی بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہے۔ ایک مرتبہ کوئی چیز فائدہ دے جاتی ہے وہ دوبارہ مشکل سے فائدہ پہنچاتی ہے۔آپ کو اپنے جسم کو عادی بنانا پڑتا ہے پھر کہیں جاکر وزن کم ہوتا ہے۔پہلے تو خوراک میں خاطر خواہ تبدیلی لائیے ، کم سے کم کیلوریز والی خوراک استعمال کریں، چربی کا استعمال کم کردیںاور پانی کا استعمال بڑھا دیں۔یہ بھی دیکھا گیا کہ جب آپ غیر صحت مند کھانا نہیں کھاتے تو وزن گھٹتا بڑھتا رہتا ہے۔کبھی کبھار کم کھانے اور کبھی زیادہ کھانے سے فائدے کے بجائے نقصان ہی ہوا کرتا ہے۔اس کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کرنا ہوتی ہے۔ پانی زیادہ سے زیادہ پیناہوتا ہے، غیر صحتمند خوراک سے پرہیز کرنا ہوتا ہے۔ رات کی بھرپور نیند ضرور ی ہے۔جب آپ یہ سب کچھ کرلیں گے تو یقینا وزن کم ہوگا۔