Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافہ کے بعد 125650 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی کے بعد 107724 روپے رہی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے کا رجحان عالمی مارکیٹ سے ہم آہنگ ہے۔ جمعرات کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں حالیہ اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1805 ڈالر ہو چکی ہے۔

شیئر: