وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
’اجلاس میں ملک کی تاریخ کی پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔‘
مزید پڑھیں
-
تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ بالواسطہ رابطے میں ہیں: شیخ رشیدNode ID: 630161
خیال رہے 6 دسمبر کو حکومت نے ملکی تاریخ کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔
رواں مہینے کے شروع میں پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا تھا جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی سلامتی پالیسی کے مسودے کے حوالے سے بریفنگ دی تھی۔
سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمان کے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا تھا۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے معید یوسف نے بتایا تھا کہ پہلی مرتبہ نیشنل سکیورٹی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے جسے نیشنل سکیورٹی ڈویژن نے تیار کیا ہے۔ مسودے میں ملکی سلامتی پالیسی کی گائیڈ لائن شامل ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کل نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملک کی تاریخ کی پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی منظوری کیلئے پیش کی جائیگی۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 26, 2021