سپریم کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ہٹانے کا حکم ان کے معافی مانگنے کے بعد واپس لے لیا ہے۔
سوموار کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گٹر باغیچہ کیس کی سماعت کی، جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت سپریم کورٹ نے مرتضیٰ وہاب کے سخت الفاظ استعمال کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں
-
پی ٹی آئی کی سازشوں سے نہیں ڈرتے،مرتضی وہابNode ID: 378661
دوران سماعت جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا ’بادی النظر میں ایڈمنسٹریٹر اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے۔ ان کا رویہ سیاسی رہنمائوں کا ہے شہریوں کی سروس کا نہیں۔‘
عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو غیر جانبدار اور اہل شخص کو ایڈمنسٹریٹر لگانے کا حکم دیا۔
اس پر مرتضیٰ وہاب نے اپنے سخت الفاظ پر سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی۔
انہوں نے کہا کہ ’میں معافی چاہتا ہوں، اپنے رویے پر معذرت خواہ ہوں۔‘
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے معافی مانگنے پر سپریم کورٹ نے اپنا حکم واپس لے لیا۔
قبل ازیں جب عدالت نے مرتضیٰ وہاب کی جگہ نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا حکم دیا تو اس کے بعد ایک صحافی کے سوال پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ’میں تو بڑے احترام کے ساتھ کورٹ کے سامنے فیکٹس بیان کر رہا تھا۔ میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔‘
اپنے شھر اپنے صوبے اور اپنے ملک کی خدمت کرنا میرا فرض ہے میرے لۓ اعزاز ہے، اور یہ فرض میں بخوبی نبھاتا رہونگا ۔ https://t.co/cN0fJSaFa0
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) December 27, 2021