Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد یمنی کی سزائے موت پرعمل درآمد

ملزم داعش کے حکم پرعوامی اجتماع میں خودکش دھماکہ کرنے والا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے شہری اجتماع پر خودکش حملہ شروع کرنے والے یمنی شہری کی سزائے موت  پرعمل درآمد کردیا۔ دہشتگردانہ حملہ کا پروگرام داعش کی قیادت کی ہدایت پر بنایا تھا۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یمنی شہری محمد عبداللہ احمد الصدام دہشتگرد تنظیم ’داعش‘ کی ہدایت پر فلاح عامہ کے ایک ادارے میں عوامی اجتماع پر خودکش حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا تاہم عین وقت پراسے گرفتار کرلیا گیا۔ دہشتگرد نےنے حملے کے لیے مختص مقام کی مکمل ریکی کی تھی۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ’الصدام‘ کو گرفتار کر کے اس سے پوچھ گچھ کی۔ خودکش حملے کی کارروائی شروع کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی۔ اسے مذکورہ الزام ثابت ہو جانے پرعدالت نےموت کی سزا سنا دی تھی۔ 
وزارت داخلہ نے توجہ دلائی کہ سپیشلسٹ اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کر دی تھی۔ آخر میں ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری ہو گیا تھا جسے پیر کے روز ریاض شہر میں نافذ کر دیا گیا۔  

شیئر: