ٹرینیڈاڈ...چارٹی 20میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم 2-0کی برتری حاصل کرنے کے بعد سیریز جیتنے کے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کا چوتھا میچ ہفتے کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائےگا ۔ میچ میں فتح پاکستانی ٹیم کو سیریز میں ناقابل شکست برتری دلا سکتی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کےلئے بھی سیریز میں واپسی کا یہ آخری موقع ہو گا اس میچ میں ناکامی اس کی سیریز میں شکست پر مہر ثبت کر دے گی ۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6وکٹوں اور دوسرے میچ میں 3رنز سے شکست دی تھی ۔ دونوں میچوں میں نوجوان اسپنر شاداب خان کی بولنگ بنیادی فرق ثابت ہوئی اور پاکستانی ٹیم دونوں مرتبہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو قابو کرنے میں کامیاب رہی ۔ چوتھا ٹی 20 پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 7اپریل سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا جو 3میچوں پر مشتمل ہے ۔ ٹیسٹ سیریز بعد میں کھیلی جائے گی جس کے لئے ابھی پاکستانی ٹیم کا اعلان نہیں ہوا ۔