سردی کی شدید لہر، مملکت کے کئی علاقوں میں سکول ٹائمنگ تبدیل
سرد موسم کے باعث سکول اسمبلی کا آغاز صبح 9 بجے کیا جائے گا (فوٹو: اخبار 24)
مملکت میں موسم سرما کے حوالےسے متعدد علاقوں میں سکول کے اوقات میں اتوار سے تبدیلی کی جا رہی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق القریات اور تبوک ریجن کے ادارہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ سرد موسم کی وجہ سے سکول اسمبلی کا آغاز صبح 9 بجے کیا جائے یہ اوقات منگل تک کے لیے ہوں گے۔
حائل ریجن میں گرلز سکول کا آغاز صبح 7 بج کر 45 منٹ جبکہ بوائز کا 8 بجے ہو گا۔ شمالی حدود کے علاقوں میں دو دن کے لیے صبح نو بجے اسمبلی ہو گی۔
الجوف ریجن میں موسم سرما کے لیے اسمبلی 8 بج کر 15 منٹ پر ہوگی جبکہ پہلا پریڈ 8 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ حفر الباطن میں راوں ہفتے صبح ساڑھے سات بجے سکول لگے گا۔
واضح رہے موسمیاتی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ تبوک، حائل، شمالی حدود اور مشرقی ریجن میں درجہ حرارت منفی سے مائنس 3 تک ہونے کا امکان ہے۔