Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی حماد اظہر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت

سعودی سفیر اور حماد اظہر نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی (فوٹو: بشکریہ سعودی سفارت خانہ)
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے وزیر توانائی حماد اظہر سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے مطابق یہ ملاقات وزارت توانائی اسلام آباد میں ہوئی۔
’ملاقات میں دونوں بردار ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
سعودی سفیر اور حماد اظہر نے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی۔
منگل کو پاورڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ 
وفاقی وزیر نے مشکل حالات میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے توانائی کے شعبے میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
حماد اظہر نے سعودی سفیر کو بتایا کہ پاکستان معدنی ذخائر کی تلاش کے منصوبوں پرتیزی سے کام کررہا ہے۔ 
سعودی سفیر نے پاکستان میں او آئی سی کی کامیاب کانفرنس کے انعقاد پرمبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو سعودی عرب میں ہونے والے فیوچر منرل سمٹ میں شرکت کی بھی دعوت دی۔
خیال رہے فیوچرمنرل سمٹ جنوری کے دوسرے ہفتے میں ریاض میں منعقد ہوگی۔

شیئر: