Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کی سرگرمیوں پرنظرہے، عرب اتحاد

حوثیوں کی کارروائیاں جاری رہی توبمباری کی جائے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئرترکی المالکی نے کہا ہے کہ صنعا میں حوثیوں کی حربی سرگرمیوں پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگریہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو بمباری کی جائے گی۔
اخبار 24 کے مطابق عرب اتحاد برائے یمن کی جانب سے  حوثیوں سے کہا ہے کہ وہ  جنگی سرگرمیاں فوری طورپر بند کرکے  کیمپ خالی کردیں۔
ترجمان عرب اتحاد بریگیڈیئر ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران نواز حوثیوں نے جنگی عمل جاری رکھا تو بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق ان پربمباری کی جائے گی۔
یاد  رہے کہ عرب اتحاد نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں سعودی شہروں پرحوثیوں کی دہشتگردانہ سرگرمیوں میں حزب اللہ کے ملوث ہونے اور شہری اداروں کو عسکری مقاصد کےلیے استعمال کرنے کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کیے تھے۔

شیئر: