Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے بات چیت کا امکان نہیں، بی جے پی

نئی دہلی .... بی جے پی نے پاکستان اور کشمیری حریت پسندو ںکے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کا امکان مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ جو لوگ اس قسم کی باتیں کررہے ہیں وہ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان یا اندرونی اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کیلئے کسی بات چیت کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نیشنل کانگریس کے رہنما ریاست میں موجودہ حالات کے ذمہ دار ہیں لیکن وہ اس کے لئے پی ڈی پی اور بی جے پی اتحاد کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے ایسے لوگوں پر بھی کڑی نکتہ چینی کی جو سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں پتھراﺅ کرنے والے 3 افراد کی ہلاکتوں پر نکتہ چینی کررہے ہیں۔ترجمان نے کشمیری رہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ اپنے نوجوانوں کو ان علاقوںسے دور رکھنے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرے جہاں فوج اور دہشتگرد وں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے۔ ریاستی حکومت کو بھی آزادی اور پاکستان نواز اور ہند کیخلاف پوسٹروں اور پرچموں کی نمائش کا بھی نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سرینگر کی ایک بڑی سڑک پر ”چھوٹا پاکستان آنے پر خیر مقدم“ کا پوسٹر لگنے کی رپورٹوں پر غم و غصہ ظاہر کیا اور کہا کہ ایسے واقعات پر اگر حکومت نے قطع تعلقی اختیار کی تو اس سے غلط سگنل جائیگا اور اس سے اس کی کمزوری ثابت ہوگی۔
 

شیئر: