’امیون‘ افراد ہے مالز اوربازاروں میں داخل ہوسکیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ صحت عامہ ’وقایہ ‘ نے مالز، بازاروں، تجارتی مراکز، ریستورانوں اور قہوہ خانوں کے لیے کورونا ایس او پیز اپ ڈیٹ کردی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ صحت عامہ نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالز، بازاروں، تجارتی مراکز، ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں صرف وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے توکلنا ایپ پر ’محصن‘ (امیون )تحریر ہوگا-
ادارہ صحت عامہ نے مذکورہ پابندی سے ان زمروں کو استثنی دیا ہے جن کا صحت ریکارڈ توکلنا ایپ میں نظر نہیں آتا-
ادارہ صحت عامہ نے تاکید کی ہے کہ توکلنا ایپ میں صحت حالت کا پتہ خودکار سسٹم سے لگایا جائے گا-
اس کے لیے گاہکوں پر یہ پابندی لازمی ہوگی کہ وہ مذکورہ اداروں میں سے کسی بھی جگہ داخل ہونے سے قبل صحت حالت کے حوالے سے متعلقہ ادارے کا بارکوڈ سکین کریں-
ادارہ صحت عامہ نے تاکید کی ہے کہ بھیڑ بھاڑ سے بچنے اور سماجی فاصلے کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے صدر دروازوں پر بارکوڈ چسپاں کردیا جائے تاکہ آنے والے اسے آسانی سے سکین کرسکیں- اس پابندی سے ریٹیل کا کاروبار کرنے والی چھوٹی دکانیں مستثنی ہوں گی-
ادارہ صحت عامہ نے پبلک مقامات کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مراد عوامی پارک، فٹ پاتھ، واکنگ ٹریک جیسے کھلے مقامات مراد ہوں گے-
پبلک مقامات میں سپورٹس فیلڈز، بڑی تقریب گاہیں، بڑے بڑے پروگراموں کی جگہیں، پانچ سو اور اس سے زیادہ افراد کی میزبانی کے لیے مختص مقامات شامل نہیں ہوں گے-
ادارہ صحت عامہ کا کہنا ہے کہ تجارتی مراکز اور مالز میں اوقات کار وہی ہوں گے جو کورونا بحران سے قبل رائج تھے- اس پابندی سے وہ مقامات مستثنی ہوں گے جن کی بابت نئی ہدایات آگئی ہوں-
ادارہ صحت عامہ نے ریستورانوں، قہوہ خانوں کے حوالے سے بھی سماجی فاصلے کی پابندی کی تاکید کردی ہے-
یاد رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں یاددہانی کرائی تھی کہ ایک بار پھر مملکت بھر میں ماسک اور تمام مقامات خواہ وہ بند ہوں یا کھلے سماجی فاصلے کی پابندی جمعرات سے بحال کی جارہی ہے-