Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپورٹس کلب اور سٹیڈیم کے لیے کورونا ضوابط میں ترمیم

غیر ویکسین یافتہ افراد اسپورٹس کلب اور سٹیڈیم میں داخل نہیں ہوں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا کیسز میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے دوبارہ ضوابط کی پابندی کے پرعمل درآمد کرنے کے احکامات صادر کیے جاچکے ہیں۔ اس ضمن میں وزارت کھیل کی جانب سے بھی کورونا ضوابط کو دوبارہ جاری کرتے ہوئے سٹیڈیم آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماسک اورسماجی فاصلے کی پابندی کریں۔
 اخبار 24 کے مطابق کھیلوں کی وزارت کی جانب سے بیان جاری میں کہا گیا ہے کہ ایسے کسی بھی  شخص  کو جس نے کورونا ویکسین نہ لگوائی ہو اسے سٹیڈیم یا کھیلوں کے کسی بھی ادارے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا- 
5 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد کی صحت حالت توکلنا ایپ کے ذریعے چیک کی جائے گی- کھیلوں کے کھلے اور بند تمام اداروں میں داخل ہونے والوں کو ماسک  کی پابندی بھی کرنا ہوگی- 

سٹیڈیم میں تماشائیوں کے درمیان ایک سیٹ خالی رکھی جائے گی(فوٹو، ٹوئٹر)

کھیلوں کی وزارت کا کہنا ہے کہ  ایک خاندان کے افراد سٹیڈیم میں ایک جگہ بیٹھ سکیں گے- جبکہ  دیگر افراد اور ان کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑنا ہوگی- 
کھیلوں کی وزارت کا مزیدکہنا ہے کہ کھیلوں کے تمام اداروں میں سماجی فاصلے کی پابندی کے لیے ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ ضروری ہوگا-
انتظار گاہوں، ریستورانوں اور مصلی جات میں سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی-  
کھیلوں کی وزارت نے خبردار کیا ہے کہ شائقین کو اپنے ہمراہ کھانے پینے کی اشیا لانے کی اجازت نہیں ہوگی- اس پر عمل درآمد کے لیے انسپکٹرز تعینات ہیں- جو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں گے- 
کھیلوں کی وزارت نے تاکید کی ہے کہ ہر ادارے کے  تمام کارکنان کا محصن (امیون) ہونا ضروری ہے- توکلنا ایپ کے ذریعے اس کی پابندی کرائی جائے گی- 

شیئر: