Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’ماسک استعمال نہ کرنے کا جرمانہ ایک لاکھ ریال تک‘

ماسک پہننے سے وبا کو پھیلنے سے روکنے اور دوسروں کو وائرس لگنے سے بچانے میں مدد ملتی ہے (فائل فوٹو)
سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے اور ناک اور منہ کو نہ ڈھانپنے کی صورت میں ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا- 
اخبار 24 نے وزارت داخلہ کے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر بنیادی جرمانہ ایک ہزار ریال ہے تاہم اس خلاف ورزی میں باربار ملوث ہونے والے افراد پر جرمانے کی رقم ایک لاکھ ریال تک بڑھائی جاسکتی ہے- 
وزارت داخلہ نے توجہ دلائی ہے کہ ماسک پہننے سے نہ صرف یہ کہ انسان خود کورونا وائرس سے محفوظ ہوجاتا ہے بلکہ اس سے دوسرے افراد بھی محفوظ رہتے ہیں-

حرمین میں صفوں کے درمیان سماجی فاصلے پر دوبارہ عمل شروع کردیا گیا ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

ماسک پہننے سے وبا کو پھیلنے سے روکنے اور دوسروں کو وائرس لگنے سے بچانے میں مدد ملتی ہے-
واضح رہے کہ رواں سنیچر سے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہونے والے اضافے کے بعد وزارت صحت کی جانب سے جاری سفارشات پر عمل کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لیے ضوابط جاری کیے گئے ہیں جن کے تحت دوبارہ ماسک اور سماجی فاصلے کے عمل کو نافذ کیا گیا ہے۔
احتیاطی تدابیر کے تحت مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں باجماعت نمازوں کے دوران صفوں میں سماجی فاصلے کے اصول کو بحال کیا گیا ہے جبکہ طواف کے لیے بھی سماجی فاصلے کے اصول پر جمعرات سے عمل کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: