علیزے شاہ کی وائرل ویڈیو: ’سگریٹ سے پھیپھڑے ہی خراب ہوتے ہیں، کردار نہیں‘
علیزے شاہ کا نام ٹوئٹر پر اس وقت ٹرینڈ کررہا ہے۔ (تصویر: علیزہ شاہ/فیس بک)
پاکستانی ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
اس ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ ایک کار میں کچھ اور لوگوں کے ساتھ بیٹھے سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو موضوع بحث بنانے والے اس وقت خود تنقید کی زد میں نظر آتے ہیں اور اسی وجہ علیزے شاہ کا نام اس وقت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
علیزے شاہ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے رانا واصف منیر نامی صارف نے لکھا کہ ’عورت اگر سگریٹ پیے تو اس کے بھی پھیپھڑے خراب ہوتے ہیں کردار نہیں۔‘
سورج کھیتپال نامی صارف نے ویڈیو کا سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے معاشرے میں مرد اور عورت کے درمیان امتیاز برتنے والی سوچ پر سوال اٹھایا۔

سورج کھیتپال نامی صارف نے ویڈیو کا سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے معاشرے میں مرد اور عورت کے درمیان امتیاز برتنے والی سوچ پر سوال اٹھایا۔
انہوں نے لکھا ’بتاؤ اس تصویر میں کیا مسئلہ ہے؟ جی، آپ نے نہیں سوچا۔ وہ لڑکی ہے سگریٹ کیسے پی سکتی ہے؟ لڑکا پیتا تو ٹھیک تھا۔‘

حسن مبین نامی صارف نے سوال پوچھا کہ ’وہ پاکستانی جو علیزے شاہ کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں وہ خود سگریٹ نہیں پیتے یا سگریٹ کے پیکٹ پر لکھا کہ یہ عورتوں کے لیے نہیں؟‘

اس سے قبل 2018 میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی انڈین اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پینے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا تھا کہ انہیں اس تصویر کے وائرل ہونے پر دکھ پہنچا ہے اور اسے وہ اپنی پرائیویسی کی ’خلاف ورزی‘ سمجھتی ہیں۔