Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سیریل کلر‘:صبا قمر اور سونیا حسین پنجاب پولیس کی وردی میں

اس ڈرامہ سیریل کی کہانی عمیرا احمد نے لکھی ہے
پاکستان کی دو اداکارئیں صبا قمر اور سونیا حسین ایک نئے ڈرامہ سیریل میں پولیس افسران کے کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔
اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک تصویر کی جس میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے نظر آئیں۔ ان کے یونیفارم سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اس ڈرامے میں ’سپر انٹینڈنٹ آف پولیس‘ سارہ کا کردار نبھائیں گی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے اس پراجیکٹ کا نام ’سیرل کلر‘ ہے جس کی کہانی عمیرا احمد نے لکھی ہے اور اسے پروڈیوس کیا ہے مصباح شفیق نے۔

ان کی ساتھی اداکارہ سونیا حسین نے بھی ایک پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’خواتین پولیس افسران ناقابل یقین طریقے سے طاقت کے اعتبار سے انڈرریٹ کی جاتی ہیں اور ان کی نمائندگی بڑھنی چاہیے۔‘
انہوں نے لکھا کہ وہ اس ڈرامے میں ایس پی سارہ سکندر کا کردار نبھائیں گی۔
اس ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے کسی کو ابھی تک کوئی خبر نہیں تاہم نام سن کر قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ کسی ’قاتل‘ کی کہانی ہوسکتی ہے۔
یہ ڈرامہ عدنان سرور کی ہدایتکاری میں بن رہا ہے۔

شیئر: