Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے غیر ویکسین یافتہ شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی

ویکسین سے مستثنی افراد پر پابندی نہیں ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے غیر ویکسین یافتہ شہریوں پر 10 جنوری سے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اماراتی جریدے نے وزارت خارجہ اور امارت کی سپریم کونسل فار نیشنل سیکیورٹی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وہ شہری جنہوں نے کورونا سے تحفظ کے لیے ویکسین کا کورس نہیں کیا انہیں 10 جنوری کے بعد امارات سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ شہری جنہوں نے ویکسین کی دوخوراکیں لگوائی ہیں انہیں سفر کے لیے لازمی طور بوسٹر ڈوز بھی لگوانی ہوگی۔
مذکورہ فیصلے سے وہ افراد مستثنی ہونگے جنہیں ویکسین سے طبی طورپر استثنی دیا گیا ہے علاوہ ازیں ایسے کیسز جو انسانی ترجیجات کے متقاضی ہوں یا علاج کی غرض سے انکا سفر کرنا ضروری ہو۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے سے کورونا کی نئی شکل ’اومی کرون ‘ اور کورونا کے کیسز میں غیر معمولی طورپر اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے عرب ممالک میں احتیاطی تدابیر سخت کرتے ہوئے ماسک  اور سماجی فاصلے کی پابندی کی جارہی ہے۔

شیئر: