کراچی .. آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ ایڈیشنل آئی جی سردار عبد المجید دستی کو اضافی چارج دے دیا گیا ۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق اے ڈی خواجہ کو فارغ کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق غلام قادر تھیبو آئی جی سندھ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ قبل ازیںسندھ حکومت نے آئی جی پولیس اللہ ڈنو خواجہ کی تبدیلی کے لئے وفاق کوخط لکھ لکھا تھا۔ وفاقی حکومت کو لکھے گے خط میں عہدے کے لئے سردار عبدالمجید دستی، خادم حسین بھٹی اور غلام قادر تھیبو کے نام تجویز کئے گئے ۔ اے ڈی خواجہ کو آئی جی غلام حیدر جمالی کی برطرفی کے بعد گذشتہ برس مارچ میں آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھاتاہم اے ڈی خواجہ نے حکمراں جماعت ا±ن ارکان کو ناراض کردیا جو بھرتیوں میں اپنا حصہ چاہتے تھے ۔ صو بائی حکومت نے اختلافات کے باعث اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر بھیج دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو رخصت پر بھیجنے سے روک دیا تھا جس کے بعد اے ڈی خواجہ نے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لی تھیں۔