Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے لیے ’ای ویزہ ‘ کیسے حاصل کیا جائے؟

ای ویزہ کروز شپ کا ٹکٹ خریدنے کے بعد جمع کرایا جاسکتا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت خارجہ کی جانب سے ’کروزشپ‘ سے سفر کرنے والوں کو مملکت  کے  ’ای ویزہ‘ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ ای ویزہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری طریقہ کار میں کہا گیا ہے کہ بحری کروز کے ذریعے آنے والوں کی سہولت کے لیے وزارت نے اپنی ویب سائٹ پرمخصوص پورٹل لانچ کیا ہے جس کے ذریعے ویزہ درخواست فارم بھر کر الیکٹرانک ویزہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ویزہ حاصل کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کروز شپ کا ٹکٹ خریدنے کے بعد وزارت خارجہ کی ویب پر’ای ویزہ‘ کے براؤز کو اوپن کریں جہاں درکار معلومات اپ لوڈ کی جائیں۔
کروز شپ کے مسافروں کو الیکٹرانک ویزہ جاری کیے جانے کے بعد اسے ڈیجیٹل سعودی سفارتخانے سے تصدیق کرایا جائے جس کے بعد ویزہ کارآمد مانا جائے گا۔
واضح رہے ’ای ویزہ ‘ سسٹم صرف کروز شپ کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لیے ہی جاری کیا جا رہا ہے۔

شیئر: