Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے حصص بین الاقوامی اہمیت کے حامل ہیں

  ابہا.... عالمی معاشی ماہرین آرامکو کمپنی کے حصص کی فروخت کو بین الاقوامی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔ اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق آرامکو کمپنی کے حصص کی فروخت معاشی سطح پر انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے بڑا کوئی واقعہ نہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ آرامکو کمپنی کے حصص میں عالمی ادارے دلچسپی لے رہے ہیں۔حصص کی فروخت سے سعودی عرب کی معیشت میں بہتری ہوگی نیز سعودی عرب کے وژن 2030 کے حصول میں مدد ملے گی۔ معاشی ماہرین کا کہناہے کہ آرامکو کمپنی کے حصص کی فروخت کے لئے سعودی عرب کو جدید طرز پر معاشی پالیسیاں مرتب کرنا ہونگی۔
 

شیئر: