قصیم..... ”غیر قانونی تارکین سے پاک وطن“ مہم کے تحت قصیم ریجن پولیس نے 2887غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان کرنل بدر السیحبانی بتایا ہے کہ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت جہاں غیر قانونی تارکین کو مہلت دی گئی ہے وہاں غیر قانونی تارکین کے خلاف تفتیشی کارروائیاں بھی زوروں پر ہیں۔ غیر قانونی تارکین کو چاہئے کہ وہ پہلی فرصت میں مہلت سے فائدہ اٹھاکر واپس چلے جائیں۔ گرفتار ہونے والے غیر قانونی تارکین کو مہلت میں دی جانے والی سہولتوں سے محروم کردیا جائیگا۔