ریاض ..... ریاض پولیس نے غیر قانونی طور پر موٹر سائیکل کرائے پر دینے والے 28تارکین کو گرفتار کرلیا۔ تفتیشی کارروائی کے دوران 233موٹر سائیکلیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ یہ لوگ جنادریہ اور ثمامہ صحرائی علاقے میں سیر و سیاحت کیلئے آنے والے لوگوں کو موٹر سائیکلیں کرائے پر دیتے تھے۔