Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف پرحوثیوں کا میزائل حملہ ناکام

فضائیہ کے دفاعی سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میزائل تباہ کردیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے طائف پرکیے گئے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے-  
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حوثیوں نے یمن سے طائف کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم سعودی فضائیہ کے دفاعی سسٹم نے بروقت اینٹی میزائل سسٹم کے ذریعے حملے کو ناکام بنا دیا- 
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سلامتی اورحوثیوں کی جانب سے درپیش خطرے کو ختم کرنے کے لیے دنداں شکن عسکری کارروائی کی جائے گی- 
العربیہ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد برائے یمن نے پیر کے روز مملکت کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے حوثیوں کے3 ڈرونز کو تباہ کرنے والے مناظر پر مشتمل وڈیو جاری  کی ہے- حملہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیا گیا تھا- 
عرب اتحاد کی جانب سے  اتوار کو   جاری  بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے نجران کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے حوثیوں کے 3 ڈرونز تباہ کردیے- 
عرب اتحاد نےمزید کہا تھا کہ صنعا سے ڈرون داغے گئے تھے جہاں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے- 

شیئر: