Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: عمارتی سامان چرانے والے 3 غیر ملکی گرفتار

ملزمان نے زیرتعمیر عمارت سے کیبلز، ٹرانسفارمر اور دیگر اشیا چرائی تھیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے زیر تعمیر عمارتوں سے سامان چوری کرنے والے3 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کا تعلق شام سے ہے- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد نے ریاض ریجن میں زیر تعمیر عمارتوں میں وارداتیں کرکے وہاں سے بڑی مقدار میں سامان چرا لیا ہے۔
چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کےلیے سپیشل یونٹ کو ٹاسک دیا گیا جنہوں نے واردات کرنے والوں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کرادیا- 
ریجنل پولیس ترجمان کا مزید کہناتھا کہ واردات کرنے والوں نے زیر تعمیر عمارتوں اور پروجیکٹس سے جنریٹرز ، سرکٹ بریکرز اور الیکٹریکل کیبل چوری کیے تھے- انہیں ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- 

شیئر: