دمام:سافٹ ڈرنک کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ سافٹ ڈرنک تیار کرنے والی مقامی کمپنیاں منتخب شدہ اشیاءپر ٹیکس کا بوجھ صارفین پر ڈالنا چاہتی ہیں۔ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنک کی قیمت میں50فیصد اضافہ ہوگا۔ سافٹ ڈرنک کی بوتل جو اس وقت 1.5ریال میں فروخت ہورہی ہے وہ 2.25ریال میں فروخت ہوگی۔ دریں اثناءزکاة وآمدنی بورڈ کے سربراہ سلیمان الضحیان نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی سی سی ممالک میں سافٹ ڈرنک ان اشیاءمیں شامل ہے جن پر ٹیکس عائد ہوگا تاہم اس معاملے کے متعلق ابھی فیصلہ باقی ہے۔ منتخب شدہ اشیاءپر ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ وزیر خزانہ کی منظوری کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔