اوآئی سی کے تعاون سے اسلام آباد میں سیمینار
انسداد بدعنوانی کے عنوان سے سیمینار6 اور 7 جنوری کو ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ماتحت انسانی حقوق کی مجلس قائمہ اور حکومت پاکستان اسلام آباد میں 6 اور 7 جنوری 2022 کو بین الاقوامی سیمینار منعقد کررہی ہیں-
سیمینار کا عنوان ہے ’بدعنوانی کا انسداد پائدار ترقی اور تمام انسانی حقوق سے مکمل فائدہ اٹھانے کی بنیادی شرط ہے‘-
سیمینار میں انسانی حقوق ہائی کمشنر آفس اور منشیات و جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کا ادارہ اور اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام شریک ہوں گے-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نےپاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان جاری کرکے کہا کہ سیمینار میں پائدار ترقی اور انسانی حقوق سے فائدہ اٹھانے کے سلسلے میں بدعنوانی کے کثیر جہتی منفی اثرات پر توجہ مرکوز کی جائے گی-
بدعنوانی سے سیاسی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور شہری حقوق بھی متاثر ہوتے ہیں- ترقی کے حق پر بھی اس کے منفی اثرات پڑتے ہیں-
سیمینار میں 200 سے زیادہ ملکی و بین الاقوامی شخصیات شریک ہوں گی- سرکاری عہدیدار، او آئی سی اور مختلف اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے-