سعودی فوٹو گرافر ابو ثامر القرشی نے طائف کے الشفا پرفضا مقام کے دلکش مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں - الشفا کے پہاڑی مقامات اور زرعی فارم انتہائی خوبصورت نظارہ پیش کررہے ہیں-
اخبار 24 کے مطابق القرشی نے کہا ہے کہ صبح 7 بجے الشفا پر درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح سویرے وہاں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے دو ڈگری نیچے تھا-
ان دنوں طائف سیاحوں اور مقامی شہریوں نیز مقیم غیرملکیوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے- بہت سارے لوگ نہ صرف یہ کہ شام کے وقت سیر سپاٹے کے لیے وہاں پہنچ رہے ہیں بلکہ صبح سویرے کے دلکش اور پرسکون مناظر کا لطف اٹھانے کے لیے بھی فجر سے قبل الشفا پہنچ جاتے ہیں-
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے انتباہ دیا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل کم ہوتا رہے گا-