Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں شہابیوں کی بارش کا نظارہ

’14 دسمبر کو فجر سے پہلے ایک گھنٹے میں 120 شہابیوں کی بارش کا نظارہ دیکھا جا سکتا ہے‘ (فوٹو: واس)
طائف میں شہابیوں کی بارش ہوئی جس کا نظارہ دیکھنے کے لیے فلکیاتی علوم کے ادارے نے خصوصی اہتمام کر رکھا تھا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ہر سال 14 دسمبر کی رات کو شہابیوں کی بارش عروج پر ہوتی ہے۔
طائف میں فلکیاتی علوم کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر شرف السفیانی نے کہا ہے کہ ’طائف میں ہونے والی شہابیوں کی بارش کا نظارہ دیکھنے کے لیے مختلف ممالک سے لوگ آتے ہیں۔‘
’14 دسمبر کو فجرسے پہلے ایک گھنٹے میں 120 شہابیوں کی بارش کا نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ہر سال اہتمام کرتے ہیں اور اس سال بھی ہم نے اس کا شوق رکھنے والے متعدد افراد کے علاوہ فلکیاتی علوم کے مختلف اداروں کو مدعو کیا تھا۔‘

شیئر: