سماجی فاصلہ نہ رکھنے اور درجہ حرارت چیک نہ کرانے پر جرمانہ کتنا؟
سماجی فاصلہ نہ رکھنے اور درجہ حرارت چیک نہ کرانے پر جرمانہ کتنا؟
جمعرات 6 جنوری 2022 17:40
متعدد بارخلاف ورزی ریکارڈ ہونے پرجرمانہ ایک لاکھ ریال تک ہوسکتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا ضوابط پر عمل کرنا ہرایک کی ذمہ داری ہے۔ عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ نہ رکھنے پرایک ہزار ریال جرمانہ کیاجائے گا ۔
سبق نیوز نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹس کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ رکھنا ضروری ہے اس قانون پر عمل نہ کرنے والوں کو سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق مالز ، دفاتراور ایسے مقامات جہاں داخل ہونے کےلیے جسمانی درجہ حرارت چیک کرانے کے اصول کی خلاف ورزی کرنے والے کو بھی ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
مذکورہ قانون کی متعدد بار خلاف ورزی پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے مملکت میں وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوط رکھنے کےلیے حفاظتی ضوابط جاری کیے گئے ہیں جن پرعمل کرنا ہر ایک کےلیے لازمی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ضوابط کے مطابق مالز، دفاتر، سکولز یا بند مقامات پر جانے سے قبل جسمانی درجہ حرارت چیک کرنا ضروری ہے۔
وزارت کی جانب سے نئے ضوابط کے تحت وہ افراد جو مالز وغیرہ میں جانے سے قبل جسمانی درجہ حرارت چیک نہیں کرائیں گے ان پرایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجائے گا۔
خیال رہے مارکیٹوں اور اداروں میں داخل ہونے سے قبل وہاں موجود اہلکار کو ’توکلنا‘ ایپ پراسٹیٹس چیک کرانا ضروری ہے۔ قانون کے مطابق وہی افراد مالز یا اداروں میں داخل ہوسکتے ہیں جنہوں نے ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوا ہواور توکلنا پرانکا اسٹیٹس ’امیون‘ کا ہو۔