کورونا میں مبتلا شخص سے ملنے والا ٹیسٹ کرائے؟
’امیون‘ اورعلامات ظاہر ہونے کی صورت میں ٹیسٹ کی ضرورت نہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا میں مبتلا فرد سے ملنے والے کو کسی قسم کی علامت ظاہر نہ ہونے کی صورت میں کورونا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت سے دریافت کیا گیا تھا کہ اگر کوئی فرد کسی ایسے شخص سے ملاقات کرتا ہے جو کورونا میں مبتلا ہو اس صورت میں اسے بھی کورونا ٹسیٹ کرانا ضروری ہوگا؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ فرد سے ملاقات کرنے کے والے کو اگر خود میں کسی قسم کی علامات محسوس ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ کورونا ٹیسٹ کرائے تاہم علامات محسوس نہ ہونے اور ویکسین یافتہ ہونے کی صورت میں ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کرنے والے کو چاہیے کہ وہ ماسک کی پابندی مستقل بنیادوں پر کرے خواہ وہ ڈیوٹی پر ہو یا کسی تفریحی و عوامی مقام پر جائے۔
خیال رہے مملکت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ ہورہا ہے۔
گزشتہ ہفتے سے کورونا وائرس کے کیسز بڑھ کر3 ہزار سے زیادہ ہوگئے جس کی وجہ سے وزارت صحت نے دوبارہ کورونا ضوابط پرعمل درآمد کی پابندی میں سختی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس اوپیز پر باقاعدگی سے عمل کیا جائے۔