Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف موضوعات پر فلمیں بننا چاہئیں، کرن راو

ممبئی ... اداکار عامر خان کی اہلیہ اور فلمساز کرن راﺅ نے کہا ہے کہ مختلف موضوعات پر فلمیں بنانا وقت کا تقاضا ہے۔کرن ممبئی اکیڈمی آف موومنگ امیج کی چیئرپرسن بھی ہیں جو فلموں کے بارے میں مذاکرے اور ورکشاپس منعقد کرتی ہیں۔ اسکا مقصد ایسی فلمیں تیار کرنا ہے جو عوام کے موڈ کے مطابق ہوں۔ اس ادارے کے تحت مامی فلم کلب بھی قائم ہے جس نے ”مکتی بھون “ نامی فلم کا پریمیئر کیا ۔ مامی 18سال قبل قائم کیا گیا تھا تاکہ سینما کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ 
 

شیئر: