اسلام آباد....سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اپریل فول کا نشانہ بن گئے۔ جب ایک اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر اپریل فول کے موقع پر تحریر کیا کہ حکومت نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے چینی وزیراعظم کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خبر کے اڑنے کے فوری بعد رحمان ملک نے اپنے تحفظات ظاہر کئے اور حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس نے نام تبدیل کرنے کی کوشش کی تو ان کی پارٹی انتہائی سخت ردعمل ظاہر کریگی۔ حکومت کو ایسے کسی اقدام سے باز رہنا چاہئے جس سے عوامی احساسات مجروح ہوں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وضاحت پیش کرے۔