Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت متعدد ریجنوں میں بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ کی متعدد کمشنریوں میں رات 11 بجے تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، الفقرہ، المہد، بدر، خیبر اور ینبع میں مطلع ابر آلود ہے‘۔
ادھر ینبع کے متعدد محلوں میں آج صبح درمیانے درجے کی بارش کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ مطلع ابھی تک ابر آلود ہے۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ’ینبع میں عصر کے بعد موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی بھر جائے گا‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ کے جنوبی علاقوں کے علاوہ مکہ مکرمہ ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تبوک، شمالی حدود، الجوف، حائل، قصیم اور ریاض کے مغربی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’الباحہ ریجن میں بھی آج بارش کا امکان ہے جس میں العقیق، القری، المندق اور بلجرشی کے علاقے زیادہ متاثر ہوں گے‘۔
تبوک ریجن کے متعلق محکمے نے کہا ہے کہ ’اللوز پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جہاں  پورے علاقے میں حد نگاہ متاثر ہے‘۔

شیئر: