Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پرائمری سکولزمیں طلبا کے استقبال کی تیاریاں مکمل

جازان ریجن کے ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر ابراہیم محمد نے ریجن میں پرائمری اور نرسری اسکولوں کا جائزہ لیا جہاں روایتی تعلیم کا آغاز آئندہ ہفتے سے کیاجارہا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت تعلیم نے 23 جنوری 2022 سے پرائمری اور نرسری کلاسوں کے  طلبا کو حاضری کی اجازت دیے دی ہے جس کے بعد مملکت کے تمام ریجنز میں مذکورہ کلاسوں میں باقاعدہ تدریس کے آغاز کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں تعلیمی اداروں کی جانب سے اسکولوں کی عمارت اور کلاس رومز کو سینیٹائز کیا جار ہا ہے جبکہ طلبا کے درمیان سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنے کےلیے کلاس رومز میں سماجی فاصلے کے لیے علامات چسپاں کی گئی ہیں۔

کلاس رومز میں سماجی فاصلے کی حد متعین کردی گئی(فوٹو، سبق نیوز)

اس حوالے سے جازان ریجن کے ایجوکیشن ڈائریکٹر نے ریجن کے متعدد پرائمری اور نرسری تعلیمی اداروں کا جائزہ لے کر کیے جانے والے انتظامات اطمینان کا اظہار کیا۔
ریجنل ڈائریکٹر کو اسکولز انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام کلاس رومز میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے طلبا کی میزوں کو مقررہ فاصلے پررکھا گیا ہے جبکہ ایک کلاس میں طلبا کی تعداد کو بھی مقررہ حد کے مطابق رکھا گیاہے۔
کلاس رومز کے علاوہ اسکول کے مختلف مقامات پرسینیٹائزر کی بوتلیں بھی لگائی ہیں تاکہ طلبا انہیں استعمال کرسکیں۔
دوسری جانب المخواہ کمشنری میں دو سو سے زائد پرائمری اور نرسری اسکولوں میں سینیٹائزنگ کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ طلبا کے درمیان سماجی فاصلے کے اصول کو یقینی بنانے کے لیے میزوں پرعلامات بھی چسپاں کر دی گئی ہیں تاکہ ایک سے دوسرے طالب علم کے درمیان فاصلے کی مقررہ حد کو برقرار رکھا جائے

شیئر: