Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابتدائی اور نرسری کے طلبہ کے لیے وزارت تعلیم کی نئی ہدایات

وزارت تعلیم نے مقررہ ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تعلیم نے ابتدائی اور نرسری کے طلبہ کے لیے اسکولوں میں حاضری کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
عاجل نیوز نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم کی جانب سے قبل ازیں 12 برس اوراس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے اسکولوں میں حاضری سے متعلق احکامات جاری کیے تھے جن کے تحت ان طلبہ کو اسکولوں میں حاضری کی اجازت دی گئی تھی جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوں۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے شعبہ تدریس سے متعلق افراد کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔
وزارت نے طلبہکے اسکولوں کو واپسی کے بارے میں ستمبر 2021  کو جاری ہونے والے اپنے دوسرے ایڈیشن میں کہا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزارت تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں واپسی کی بنیادی شرط ویکسین کی دونوں خوراکوں کو قرار دیا تھا جس کے بغیرطلبہ اور اساتذہ اسکول میں نہیں آسکتے۔
ابتدائی اور نرسری کے طلبا کے حوالے سے وزارت کی جانب سے ان زمروں کے طلبہ کی اسکول میں حاضری کے حوالے سے دو نکات جاری کیے گئے تھے۔
ان نکات میں کہا گیا تھا کہ 30 اکتوبر 2021 تک یا  مملکت کی 70 فیصد آبادی ویکسین لگوا لے۔ ان شرائط میں سے ایک کے پورا ہونے پر طلبا کو اسکولوں میں حاضری کی اجازت دی جائے گی۔

شیئر: