غیر ملکی سعودی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکیں گے، وزیر تعلیم
ریاض: سعوی یونیورسٹیوں میں غیر ملکی داخلہ لے سکیں گے۔ بہت جلد نیاتعلیمی نظام جاری ہوگا۔ یہ بات وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسی نے ریاض میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اعلی تعلیم مکمل کرنے کے لئے سعودی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکیں گے۔ نیا تعلیمی نظام منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ نئے تعلیمی نظام کے تحت سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے سعودی یونیورسٹیوں میں داخلے کی اجازت ہوگی۔اس کے لئے تمام ضابطوں کا اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی یونیورسٹیوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کو ڈھالا جائے گا۔ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق یونیورسٹیاں طلبہ کو تعلیم دیں گی۔