Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی ویکسینیشن کی بکنگ ’توکلنا‘ پر کیسے کی جائے؟

بچوں کی ویکسین کا جلد از جلد اہتمام کیا جائے- (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ پانچ سے گیارہ برس کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے-
اس حوالے سے  ایک سوال یہ کیا جا رہا ہے کہ بچوں کی توکلنا پر ویکسین کے لیے بکنگ کیسے کرائی جائے؟

توکلنا پر مقام، تاریخ اور وقت کی بکنگ حاصل کی جاسکتی ہے- (فوٹو وزارت صحت ٹوئٹر)

اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ذرائع نے پیر کو کہا ہے کہ پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کی کورونا ویکسین کے حوالے  سے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے توکلنا اکاؤنٹ پر جا کر کووڈ 19 ویکسین کے خانے کو پش کریں- وہاں پر بچوں اور دیگر متعلقین کے ناموں کو رجسٹرڈ کراکر بچوں کی ویکسین کے لیے وقت، تاریخ اور مقام کی بکنگ کی جا سکتی ہے-
اس حوالے سے وزارت صحت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر کے ذریعے وضاحت بھی کر دی ہے- 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 5 سے گیارہ سال کے بچوں کی ویکینیشن میں تاخیر کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور جلد از جلد وقت حاصل کرکے اس عمل کو مکمل کیا جائے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: