پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔
بدھ کو پاکستانی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں ابوظبی کے شہری علاقوں پر ڈرون حملوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
اماراتی سفیر نے 17 جنوری کو ابوظبی کے شہری علاقوں پر حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون حملوں میں پاکستانی شہری کے انتقال پر وزیر خارجہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور پاکستانی قیادت کی جانب سے اظہار یکجہتی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
-
ابوظبی دھماکہ: پاکستانی سمیت تین افراد ہلاک، سعودی عرب کی مذمتNode ID: 636181
شاہ محمود قریشی نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ابوظہبی کے شہری علاقوں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ابوظبی پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کی گذشتہ روز اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں پاکستانی شہری کی میت کی جلد وطن واپسی اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے اماراتی حکومت کی بھرپور کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی سے حوثی دہشت گرد حملے میں جاں بحق پاکستانی شہری کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا pic.twitter.com/zqO1tIHcar
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) January 19, 2022